بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ (Mao Ning) نے بدھ کے روز ان رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کیا "جن میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے کراکاس سے مطالبہ کیا ہے کہ روس اور چین سمیت بعض ممالک کے ساتھ تعلقات منقطع کرے" اور کہا کہ وینزویلا ایک خودمختار ملک ہے اور اپنے تمام قدرتی وسائل اور معاشی سرگرمیوں پر پورا کنٹرول رکھتا ہے۔"
واضح رہے کہ ایک امریکی سرکاری نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں وینزویلا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ تعلقات منقطع کرے!
اس نیٹ ورک نے کہا: "وینزویلا کو ماننا پڑے گا" کہ اس کی امریکہ کے ساتھ تیل کے حوالے سے انحصاری شراکت ہونی چاہئے؛ اور کراکاس کو بھاری تیل کی فروخت میں امریکہ کو ترجیح دینا پڑے گی۔
مائوننگ نے کہا: وینزویلا کے خلاف امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی سنجیدہ خلاف ورزی، وینزویلا کی قومی اور علاقائی سالمیت پر صریح تجاوز کے زمرے میں آتے ہیں اور اس نے بین الاقوامی قوانین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ